آتشزدگی کے 2 واقعات میں لاکھوں کا سامان جل کر راکھ
لاہور(نامہ نگار)شہر میں آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرتباہ ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ اچھرہ کے علاقہ چوک بابا اعظم کے قریب ایک گھر میں یوپی ایس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ جس کی زد میں آ کر لاکھوں روپے مالیت کاگھریلو سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ ماڈل ٹائون، کیو بلاک میں ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرتباہ ہوگیا۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیاہے۔