عدالتی خبریں
لاہور (وقائع نگار خصوصی + اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ کا خانپور میں معصوم بچی کے ساتھ بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان سے رپورٹ طلب۔ ٭ غیر معیاری کپڑے سپلائی کرنے پر مقامی کلیکشن ماڈل ٹائون کے خلاف 5 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر۔ ٭ توہین عدالت کی درخواست پر 19 دسمبر کو جی ایم ریلوے سے جواب طلب۔ ٭ ڈکیتی کے دوران قتل کرنے والے ملزم طالب حسین کو گواہان کے منحرف ہونے پر بری۔ ٭ پنجاب میں ڈسٹرکٹ کوارڈینشن کمیٹیوں کے قیام کیخلاف کیس کی سماعت آٹھ نومبر تک ملتوی۔ ٭ سابق وفاقی وزیر غلام سرور کی جعلی ڈگری کے مقدمہ سے متعلق عبوری ضمانت میں 19 نومبر تک توسیع۔ ٭ بدعنوانی کے الزام میں ملوث نذیر احمد کے جسمانی ریمانڈ میں 21 نومبر تک توسیع۔