حکومت دیامر بھاشا ڈیم کو انتہائی اہمیت دیتی ہے: سید راغب شاہ
لاہور)خصوصی رپورٹر)چیئرمین واپڈا سید راغب عباس شاہ نے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی گہری دلچسپی اور وزارت پانی و بجلی اور واپڈا کی مسلسل کوششوں کی بدولت حکومت گلگت بلتستان نے 17 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی واپڈاکے نام منتقلی کر دی ہے۔ سرکاری اراضی کی واپڈا کے نام منتقلی کو پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واپڈا اس امر پر وزارت امور کشمیرو گلگت بلتستان اور حکومت گلگت بلتستان کا شکرگزار ہے۔