سٹاک مارکیٹ میں تیزی جاری ‘ سرمایہ کاری میں 70 ارب سے زائد اضافہ‘100 انڈیکس کی 4 نفسیاتی حدیں بحال
کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج تیزی کا تسلسل جاری، کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبھی زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 22800، 22900، 23000 اور 23100 کی نفسیاتی حدیںبیک وقت بحال ہوگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں 70 ارب 89کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 374.51 پوائنٹس اضافے سے 23165.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری مالیت میں70 ارب 89 کروڑ 80 لاکھ 18 ہزار 802 روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 55 کھرب 4 ارب 5 کروڑ 83 لاکھ 40 ہزار 529 روپے ہوگئی۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزتیزی کا رجحان رہا- مجموعی طور پر 99 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔ 36 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 9 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 54 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 78.09 پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4350.01 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 22 لاکھ 49 ہزار 200 حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز 14 لاکھ 66 ہزار 400 حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے 5 لاکھ 39 ہزار500 حصص۔ فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈکے 3 لاکھ 60 ہزار حِصص۔ جبکہ پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کارپوریشن لمیٹڈکے3 لاکھ 20 ہزار 500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ پاکستان سٹیٹ آئیل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا ۔