پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کا درجہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے: ایس ایم تنویر
لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین ایس ایم تنویر نے یورپی یونین انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دیئے جانے کو ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے امید ظایر کی کہ 10 دسمبر کو یہ معاملہ یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پیس کیا جائیگا اور یکم جنوری 2014ءسے یہ قابل عمل ہو جائیگا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی انرجی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مو¿ثر اقدام کئے جائیں تاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بلا تعطل اپنا پیداواری عمل جاری رکھے۔