جے یو آئی لاہور کے سینئر نائب صدر حاجی سیٹھ عبدالوہاب کو سپرد خاک کردیا گیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی لاہور کے سنیئر نائب امیر حاجی سیٹھ عبد الوھاب کو سینکڑوں سوگواروں کی مو جو د گی میں گزشتہ روز سپرد خاک کر دیا گیا مر حوم کا بدھ کی صبح انتقال ہو ا تھا سیٹھ عبد الوھاب کی نماز جنازہ حافظ احسان عدنان نے پڑھائی نماز جنازہ میں مو لا نا محب النبی، مولانا محمد امجد خان، مو لا نا رشید میاں، مو لا نا نعیم الدین، مو لا نا قاری ثناءاللہ، محمد عدنان عبد الوھاب، مو لا نا علی اصغر عبا سی، مو لا ناقاری مومن شاہ، حافظ راشد محمود، قاری امجد سعید، محمد افضل خان اور دیگر نے شرکت کی۔ جے یو آئی کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری اور مرکزی ترجمان مو لا نا محمد امجد خان، مولانا رشید احمد لدھیانوی، مو لا نا جمیل الرحمن در خواستی، مو لا نا ڈاکٹر عتیق الرحمن، محمد اقبال اعوان، قاری ثناءاللہ،قاری امجد سعید،محمد افضل خان،حافظ عبد الواجد، محمد قاسم افضل نے بھی حاجی عبد الوھاب کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔