جماعة الدعوة لاہور نے لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان آواران پہنچا دیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعةالدعوة لاہور مولانا ابو الہاشم لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان لیکر زلزلہ متاثرہ آواران پہنچ گئے۔اس موقع پر فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف نے انہیں خوش آمدید کہا اور زلزلہ زدہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے بھی ٹیلیفون پر مولانا ابوالہاشم سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور جماعةالدعوة کی امدادی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔