مکرمی! حکومت پاکستان کے زیر کنٹرول محکمہ واپڈا/ عوام کو بجلی کی ترسیل و سہولیات فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ جب سے موجودہ حکومت نے باگ ڈور سنبھالی ہے عوام کو بجلی کے نئے میٹرز کا حصول دشوار ہو چکا ہے محکمہ واپڈا کے اہلکاران کا موقف ہے کہ فیصل آباد سے نئے میٹر بجلی متعلقہ ڈویژن/ سب ڈویژن میں نہیں آرہے جس کی وجہ سے نئے کنکشن چالو نہیں ہو رہے قبل ازیں جب میٹر کی سکیورٹی بنک میں جمع ہو جاتی تھی تو ایک ماہ کے بعد میٹر آجاتا تھا اور کنکشن چالو ہو جاتا تھا لیکن عرصہ چار پانچ ماہ سے نئے میٹر نہیں آرہے جس کی وجہ سے صارفین / عوام کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری طرف محکمہ واپڈا کو بلوں کی صورت میں جو وصولی ہونا تھی وہ نہ ہو رہی ہے اور ریونیو کا نقصان وفاقی وزیر واپڈا خواجہ آصف صاحب اس معاملہ میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے میٹروں کی فراہمی کے احکام صادر فرمائیں تاکہ عوام کی پریشانی کا ازالہ ہو سکے اور محکمہ کی کارکردگی موثر ہو سکے۔(سید لطف علی بخاری موچھ ضلع میانوالی)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38