مکرمی! وقت نہ رکتا ہے نہ انتظار کرتا ہے وقت کی رفتار کم نہیں ہوتی وقت اللہ کے حکم قانون قوائد و ضوابط کے تابع ہوتا ہے گزرا ہوا وقت کبھی واپس نہیں آتا نہ وقت کو کوئی واپس لا سکتا ہے۔ ہمارے نزدیک وقت کی کوئی اہمیت نہیں ہے جو قوم وقت کو رسوا کرتی ہے وہ خود رسوا ہو جاتی ہے۔ موت ہر ایک کے تعاقب میں ہے کسی مقام پر بھی دبوچ لے گی۔ پچیس سالوں سے بار بار لکھنا رہا ہوں کہ وہ 2010ء کے بعد بہت بڑی تباہی آنے والی ہے جو آسمانی بھی ہو گی زمینی بھی ہو گی۔ اس سے بچنے کے لئے عملی اسلامی نظام نافذ کرنا ہو گا ورنہ تباہی ہمارا مقصدر ہو گی۔ آنے والے پانچ سال بہت اہم ہیں۔ (مسعود حیات مکان نمبر5 گلی 13 فاروق گنج لاہور)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024