… عبدالرحمن ارشد مالیر کوٹلوی …
کمی غربت میں ہو جس سے مٹے جس سے یہ رسوائی
کسی بھی حکمران نے کچھ ادا ایسی نہ دکھلائی
یہ امریکہ یہ نیٹو والے سب دشمن ہمارے ہیں
نہ جانے ان کے آگے جھکتے ہیں کیوں سب مرے بھائی
سنا ہے اربوں ڈالر کی ہمیں اس وقت حاجت ہے
سنا ہے ایٹمی بم اپنے اب بن جائیں گے رائی
نہ جانے کیوں ہر اک دشمن سے ہم جھک کر ہی ملتے ہیں
ہمارے عزم و ہمت میں ہے کیوں اتنی کمی آئی
جو اربوں ڈالروں کے شوق میں کشمیر بیچیں گے
خدا بخشے گا ایسے ڈاکوئوں کو خوب رسوائی
اگر ہم ’’نیک‘‘ ہیں تو کیوں نہیں پھر ’’ایک‘‘ ہو جاتے
یہی اک راز ہے ارشد بڑھے گی جس سے رعنائی
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024