خانیوال: فضول خرچی کے لیے پیسے نہ دینے پر بد بخت بیٹے نے ڈنڈوں کے وار کرکے بوڑھے ماں باپ کے ہاتھ پاؤں توڑ دیئے۔ شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل۔
دل ہلادینے والا یہ واقعہ خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقے کرم پور جوتہ میں پیش آیا۔ والد مہر بشیر احمد کے مطابق اس کے بیٹے اللہ دتہ نے اس سے رقم کا مطالبہ کیا تھا تاہم غربت کی وجہ سے وہ اس کی خواہش پوری کرنے سے قاصر تھا۔پیسے نہ ملنے پر اللہ دتہ طیش میں آگیا اوراپنے والد کو گھر میں درخت سے باندھ کر اس پر ڈنڈے برسائے۔ ملزم کی والدہ اپنے خاوند کو بچانےآئی تو اس بدبخت نے ماں پر بھی ڈنڈے برسا کر اسے لہو لہان کردیا۔ شور سن کر اہل محلہ نے دیوار پھلانگ کر انہیں بچایا اور اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق والد مہر بشیر کےہاتھ اور ماں زبیر مائی کے ہاتھ اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ واقعے کے بعد اللہ دتہ فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔