سٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود میں کمی مارکیٹ توقعات سے زیادہ کی، ایس اینڈ پی گلوبل

May 07, 2025

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسٹیٹ بینک کی جانب سے بنیادی شرح سود میں کمی پر ایس اینڈ پی گلوبل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود میں کمی مارکیٹ توقعات سے زیادہ کی ہے۔  اسٹیٹ بینک نے ایک فیصد کمی کے بعد بنیادی شرح سود 11 فیصد مقرر کردی ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے کہا کہ افراط زرمیں کمی، بیرونی کھاتوں میں بہتری کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس بنیادی شرح میں مذید کمی کی گنجائش ہے، سال 2025 کے اختتام تک اسٹیٹ بینک بنیادی شرح سود میں مذید 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کرسکتا ہے۔ امریکا کی جانب  سے ٹیرف عائد کیئے جانے کی وجہ عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال میں اسٹیٹ بینک محتاط رویہ اختیار کیئے ہوئے ہے،مقامی سطح پر پیداواری سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ مگر پاکستان کے برامدی اڈرز میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ مستقبل قریب میں ایندھن کے مہنگا ہونے کی وجہ سے افراط زر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔  جون کے اختتام تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔ ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنسپاکستان کو سالانہ بنیادوں پر قرضوں کی ادائیگی کے لئے 27 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے مالی سال 2025 کے لئے 16 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کردی ہیں، جبکہ 1.3 سے 1.5 ارب ڈالر کی ادائگیاں باقی ہیں۔ 

مزیدخبریں