وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی زیرو ٹالرنس قرار

May 07, 2025

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی زیرو ٹالرنس قرار دے دی گئی سیف سٹی کیمروں سے بھی شاہراہوں ، فلائی اوورز اور انڈر پاسز سمیت تمام سڑکوں کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ٹریفک قوانین پر بلا تفریق عملدرآمد جاری ہے چیف ٹریفک آفیسر کیپشن (ر)سید ذیشان حیدر نے کہا کہ پولیس کی شہر میں مربوط ٹریفک نظام کو یقینی بنانے کیلئے صرف گزشتہ ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر8,766گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں ،مال برداراور عوامی نقل و حمل کی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں اسلام آبادٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کے تحت1,225 غیرنمونہ نمبر پلیٹس ،782 بغیر ہیلمنٹ, 2,878غیر قانونی پارکنگ ،1,039مخالف سمت کے استعمال ،1,097ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی ،324سیٹ بیلٹ، 146موبائل فون کے استعمال اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں

مزیدخبریں