اسلام آباد (میگزین رپورٹ ) روزنامہ نوائے وقت شعبہ اکائونٹس کے سینئر رکن حاجی امان اللہ گورایہ، الخیر یونیورسٹی بھمبر آزاد کشمیر کے محمد عثمان گورایہ کی ہمشیرہ اور سماجی رہنماء محمد اکرم کی اہلیہ طویل علالت کے بعد ہفتہ تین مئی کی صبح انتقال کرگئیں۔ انہیں اسی روز بعد نماز عصرآبائی گائوں ربڑ کالا منڈی بہائوالدین کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں سماجی،عوامی ،کاروباری ،تدریسی ،سیاسی اور علم وادب سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔خاتون پھیپھڑوں کے کینسر سے متاثرہ تھیں۔ دریں اثناء نوائے وقت ہائوس میں تعزیتی اجلاس ہوا جس میں حاجی امان اللہ گورایہ سے تعزیت اور اجتماعی دعائے کی گئی۔
نوائے وقت‘‘ شعبہ اکائونٹس کے رکن حاجی امان اللہ گورایہ کی ہمشیرہ سپرد خاک
May 07, 2025