مٹھیال چوک کے قریب فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق،تفتیش شروع 

May 07, 2025

 کھنڈہ (نامہ نگار)تحصیل جنڈ میں پنڈی کوہاٹ روڈ پر مٹھیال چوک کے قریب واقع پٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کوہاٹ کے رہائشی 35 سالہ خاتون زوجہ محمد ریاض موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ان کے شوہر 37 سالہ محمد ریاض شدید زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جنڈ کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی و جاں بحق خاتون کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال جنڈ منتقل کیا گیا، جہاں محمد ریاض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ 

مزیدخبریں