آئی ایم ایف مشن کیلئے آمدن‘ اخراجات کے تخمینہ کی تجاویز کو حتمی شکل دی جانے لگی

May 07, 2025

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) 12 مئی کوآئی ایم ایف مشن کی متوقع آمد کے پیش نظر عالمی مالیاتی ادارے کے سامنے آمدن اور اخراجات کے تخمینہ جات کے حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور  بجٹ کا خاکہ آئی ایم ایف کے سامنے پیش کر دیا جائے گا‘ رواں سال کے ریونیو ٹارگٹ آئندہ  مالی سال کے کہ جی ڈی پی گروتھ اور افراط زر کو مد نظر ر کھتے  ہوئے امکان ہے کہ ٹیکس ریونیو کا آئندہ مالی سال کے لئے  ہدف  14 ہزار ارب روپے سے زائد مقرر کیا جائے گا، اس بڑے ہدف کو پورا کرنے کے لیے نئے ریونیو اقدامات لازمی کرنا پڑیں گے، اس سلسلے میں جو تجاویز زیر غور ہیں ان میں پنشن کے سیکٹر کو بھی ٹیکس  نیٹ میں لانے کی تجویز ہے۔ تنخواہ دار طبقے کے ساتھ ساتھ  پنشن کا سیکٹر بھی آسان ریونیو کے حصول کا ذریعہ بن سکتا ہے، اس سلسلے میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ بھاری پنشن حاصل کرنے والوں پر معمولی شرح سے ٹیکس عائد کر دیا جائے، تنخواہ دار طبقے کے لیے آمدن سے چھوٹ کی حد بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔ اس سلسلے میں 80 سے 90 ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کو استثنیٰ مل سکتا ہے, سامان تعیش کے زمرے میں انے والی تمام اشیاء  پر ٹیکس کی شرحیں بڑھیں گی۔ آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کے بعد حتمی فیصلے ہوں گے۔

مزیدخبریں