لندن (این این آئی)سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ایک بار پھر غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ملالہ یوسف زئی نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی پوسٹ کا عکس شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کی ناکہ بندی کے باعث غزہ کے بچے بھوک کا شکار ہیں اور مریض دم توڑ رہے ہیں۔ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ یہ دل دہلا دینے والی صورتحال ہے کہ غزہ میں معصوم فلسطینی بچے بھوک اور موت کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے دوچار ہیں۔ملالہ کا کہنا تھا کہ میں ان کی حفاظت اور روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔ میں مطالبہ کرتی ہوں کہ فوری طور پر غزہ میں امداد فراہم کی جائے اور مستقل جنگ بندی کی جائے۔خیال رہے کہ غزہ میں امداد کی بندش کے باعث غذائی بحران مزید شدید ہوگیا ہے، فاقہ کشی سے 3 لاکھ کے قریب بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔
ملالہ کا غزہ میں فوری امداد کی فراہمی اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
May 07, 2025