لاہور( خصوصی نامہ نگار ) راوی شہر میں کھیلوں اور سیاحت کے فروغ کیلئے خطہ کی دوسری بڑی جیپ ریلی کی شروعات ہو گئی جس کا باقاعدہ افتتاح روڈا اور محکمہ سیاحت پنجاب کے حکام نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔راوی کنارے ہونیوالی 10 اور 11 مئی کو اس جیپ ریلی کا میزبان روڈا ہوگا۔ یہ ایونٹ روڈا اور ٹی ڈی سی پی کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ریلی ٹریک 30 کلومیٹر پر محیط ہوگا‘متعدد جیپ ڈرائیورز حصہ لیں گے، خواتین ڈرائیورز بھی شامل ہونگی۔ یہ ایونٹ پہلی بار ڈرٹ بائیک، اسٹریٹ بائیک، جیپ ریسنگ اور پیرا گلائیڈنگ کے مظاہرے کیساتھ منعقد کیا جائیگا،ثقافتی شام اور اختتامی تقریب کا اہتمام بھی ہوگا۔ افتتاحی تقریب 10 مئی کو سی بی ڈی مین بلیوارڈ گلبرگ جبکہ اختتامی تقریب لاہور قلعہ میں ہوگی۔ سیکرٹری سیاحت پنجاب، فرید احمد تارن نے تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا اور ملک بھر میں موٹر اسپورٹس کے فروغ میں ٹی ڈی سی پی کے اہم کردار کو سراہا۔
روڈا راوی شہر میں خطے کی دوسری بڑی جیپ ریلی کی میزبانی کرے گا
May 07, 2025