"SheWins" پروگرام میں آن کیمپس ، آن لائن ٹریننگ کی رجسٹریشن کا آغاز 

May 07, 2025

لاہور(لیڈی رپورٹر) خواتین کو ڈیجیٹل سکلز سے آراستہ کرنے اور انہیں کریئر بلڈنگ میں مدد فراہم کرنے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ نے تربیتی پروگرام 'SheWins' میں آن کیمپس اور آن لائن ٹریننگ کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ خواتین امیدوار ای کامرس، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، گرافک اینڈ برینڈ ڈیزائن اور یوٹیوب کانٹینٹ کریشن کورسز میں داخلے کیلئے اپلائی کر سکتی ہیں۔ 6 ہفتوں پر مشتمل آن کیمپس ٹریننگ کیلئے 20 ہزار روپے، آن لائن ٹریننگ کیلئے 15 ہزار روپے فیس مقرر ہے۔ پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا  پروگرام کے ذریعے ہم خواتین کو خودمختار بنا رہے۔امیدوار SheWins ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹریشن کراسکتی ہیں۔

مزیدخبریں