لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت اندورن لاہور میں تجاویزات کے نام پر 7 ہزار دکانیں مسمار کرنے کا منصوبہ تاجروں کا معاشی قتل ہے۔ ہزاروں خاندان بے روزگار ہوجائیں گے۔ پنجاب حکومت اور لاہور اتھارٹی برائے ہیریٹج ریوائیولااتھارٹی کا سرکل روڈ منصوبہ سراسرظلم پر مبنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندورن لاہور کے تاجروں کاسرکل روڈ منصوبے کے خلاف احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتی ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا اگر آپ نے آثارقدیمہ کو ترقی دینی ہے تو جاتی امراء پر بھی اندورن شہر کی دکانوں جیسا منصوبہ بنائیں۔ من پسند پراجیکٹ کی آڑ میں لوگوں کا روزگار نہ چھینا جائے۔
اندورن لاہور7 ہزار دکانوں کی مسماری کا منصوبہ تاجروں کا معاشی قتل :ضیاء الدین انصاری
May 07, 2025