حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)برادر اسلامی ملک بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان ، منسٹر امین الاسلام خان، کونسلرز طیب علی اور سردار نعمان الزمان کے ساتھ آج ایوان صنعت وتجارت کا دورہ کریں گے،دورہ کا مقصد پاکستانی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے دونوں برادر ممالک کے درمیان موجود مواقع زیادہ اور بہتر کرنا ہے۔حافظ آباد ایوان صنعت وتجارت میں وہ یادگاری پودا لگائیں گے۔
حافظ آباد:بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین آج ایوان صنعت وتجارت کا دورہ کرینگے
May 07, 2025