گوجرانوالہ:2سو تجاوزات مسمار 6دکانیں سیل،5افراد گرفتار

May 07, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ کی زیرنگرانی عملہ نے نوشہرہ روڈپرتجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن کلین اپ کیا،بارہا وارننگ کے باوجود اپنی دوکان کے آگے غیر قانونی تجاوزات قائم پر کاروائی کرتے ہوئے 2سوکے قریب عارضی وپختہ تجاوزات کاموقع پرصفایاکردیاگیاجبکہ دوران آپریشن 2ٹرک سامان قبضہ میں لینے کیساتھ6دکانیں سیل کیں اور 5افراد کوگرفتار کر کے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا۔

مزیدخبریں