لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد کی پاکستان مسلم لیگ کے قائد و سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے انکی رہائش گاہ پر طویل ملاقات کی ہے ۔ دونوں رہنماوں نیدوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔خواجہ ندیم احمد نے میاں نواز شریف کو کرکٹ کے امور پر بریفنگ دی ۔میاں نواز شریف نے کرکٹ میں گراں قدر خدمات انجام دینے اور گراس روٹ کرکٹ کو بہتر بنانے پر خواجہ ندیم احمد کی کاوشوں کی تعریف کی ۔میاں نواز شریف نے کرکٹ سٹرکچر کومزید بہتر بنانے کیلئے خواجہ ندیم کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔خواجہ ندیم احمد نے میاں نواز شریف کی کرکٹ سے محبت اور خصوصی نشست کیلئے انکا شکریہ ادا کیا۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے خواجہ ندیم کی ملاقات
May 07, 2025