لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن میں پروگریسو ڈیموکریٹک لائرز فورم کے زیر اہتمام جمہوریت کیلئے عوام کی جدوجہد کے عنوان سے تقریب کا انعقاد ہوا،جس میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئرنے خصوصی شرکت کی۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ وکلاء کی وجہ سے چھ کینال کا منصوبہ فی الحال ختم ہوا ہے،حکومت احتجاج سے ڈر گئی ہے،صدر آصف علی زرداری نے سندھ کا سودا کیا،پاکستان ایک قوم نہیں ہے ہم ایک قومی اتحاد ہیں،اتحاد صرف محبت سے پیدا ہوسکتا ہے،دریا ہماری پہچان ہیں،ذوالفقار علی بھٹو نے جو آئین دیا اس کو 26 ترامیم کے ذریعے تباہ کیا گیا،26 ویں ترمیم کے ذریعے جوڈیشل سسٹم پر حملہ کیا جا رہا ہے،پاکستان میں ایک دور میں غریبوں کی سیاست ہوتی تھی لیکن اب امیروں کی سیاست ہوتی ہے۔ ملک اقتصادی صورتحال خراب ہے،غریب کسان مزید غریب ہوگئے،ریاست کسانوں اور مزدوروں کو بھول گئی ہے، ظلم کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ملک آصف نسوانہ،سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی،سابق نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ربیعہ باجوہ اور بیرسٹر سمیر کھوسہ و دیگر نے شرکت کی۔
صدر زرداری نے سود اکیا‘وکلاء نے کینال منصوبہ ختم کرایا: ذوالفقار بھٹو جونیئر
May 07, 2025