مودی سرکار پاکستان پر الزام تراشی کررہی ہے : امجد نذیر بٹ 

May 07, 2025

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدرو چیئرمین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی امجد نذیر بٹ نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی غلطی کی تو اسے ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں جاری اپنی بربریت سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی کررہی ہے سرحدوں پر گولہ باری کر کے خطہ کے امن کو دائو پر لگایا جارہا ہے بھارت میں بسنے والی اقلیتیں غیر محفوظ اور ہمسایہ ممالک بھارتی جارحانہ رویہ سے عاجز آچکے ہیں وقت آگیا ہے کہ بھارت کو سبق سکھایا جائے ۔

مزیدخبریں