ننکانہ صاحب : جائیداد کا تنازعہ‘ فائرنگ سے بھائی قتل 

May 07, 2025

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) جائیداد کے تنازعے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا ۔ نواحی علاقہ چک 18 بھوڑو میں شاہد نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے بڑے بھائی خالد حسین کو قتل کر دیاپولیس رپورٹ کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان عرصہ دراز سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا، جو آج شدت اختیار کر گیا ملزم شاہد نے طیش میں آ کر بھائی خالد کو گوالیاں مار دیں ۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس تھانہ صدر سانگلہ ہل نے مقتول خالد حسین کی بیوہ عابدہ پروین کی مدعیت میں شاہد علی ، فاروق، ،منیب الرحمن اور ندیم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں