جنڈ(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل جنڈ کا فخرمحمد اویس ولد شیر محمد خان جن کا تعلق تحصیل جنڈ کے گاؤں بھنڈر کرم شیر کی ملک برادری سے ہیں جن میں تحصیلدار ملک محمد بخش مرحوم،حاجی ملک محمد صادق پٹواری مرحوم اور حاجی ملک فتح خان مرحوم جیسے نامور لوگ شامل ہیں اس نے اپنے آباؤ اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی برادری اور اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کیلئے محنت اور لگن سے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا وہ پوری برادری اور پورے علاقے کیلئے باعث فخر بنامحمد اویس کی اس کامیابی پر ان کے مامو ںملک محمد ساجد کی طرف سے محمد اویس اس کے والدین اور اس کے اساتذہ کو ڈھیروں دعائیں اور مبارک باد دی۔
تحصیل جنڈ کا فخرمحمد اویس، سی ایس ایس کا امتحان پاس کرلیا
May 07, 2024