وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کااجلاس شروع ہوگیا
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس شروع ہوگیا۔ذرائع کےمطابق اجلاس میں گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا، گندم اسکینڈل کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی جانب سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا، اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق اور سات نکاتی ایجنڈا زیر غور ہوگا ۔ذرائع کےمطابق ایجنڈے میں نجی ایئر لائن کو غیر ملکی پروازوں کو اجازت دینا بھی شامل ہے،کمبوڈیا سے تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ کمیٹی بنانے کی منظوری بھی شامل ،اسپیشل ایجوکیشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی وزارت انسانی حقوق سے وزارت تعلیم کو منتقلی بھی ایجنڈے اجلاس کا حصہ ہیں۔ذرائع کےمطابق برطانیہ اور آئرلینڈ سے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ بھی زیر غور آئے گا، بلوچستان میں حساس اداروں کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا ،وزارت مذہبی امور اور سعودی عرب کی وزارت اسلامی امورمیں معاہدہ کی منظوری بھی ایجنڈے کاحصہ ہیں۔ کابینہ گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جا ئزہ بھی لے گی۔