سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنی بہن سنبل شاہد کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بشری انصاری نے ماضی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ ان کی والدہ اور بہنیں بھی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر بشری انصاری اور ان کے بہنیں اپنی والدہ کے ساتھ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔بشری انصاری نے تصویر کے کیپشن میں اپنی مرحومہ بہن سنبل شاہد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ہمیں کیا معلوم تھا کہ تم ہمیں چھوڑ کر چلی جا گی۔اداکارہ نے لکھا کہ اگر معلوم ہوتا تو ہم رواں سال جنوری میں تمہاری سالگرہ بہت اچھے سے مناتے۔ان کی اس جذباتی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد سنبل شاہد کی مغفرت کے لیے دعائیہ پیغامات جاری کررہی ہے۔
View this post on Instagram