اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی مرحومہ خالہ سنبل شاہد کی یادگار ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ زارا نور عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی مرحومہ خالہ سنبل شاہد کی ایک یادگار ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی خوبصورت آواز میں گلوکاری کرتی نظر آرہی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سنبل شاہد اسلام آباد کی ایک سڑک پر موجود ہیں ۔اداکارہ نے ویڈیو کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ اب پہلے جیسا کچھ بھی نہیں رہے گا۔انہوں نے سنبل شاہد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہیں اور ہم یہاں ٹوٹ کر رہ گئے ہیں۔زارا نور عباس کی پوسٹ پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد سنبل شاہد کی مغفرت کے لیے دعاگو ہے۔
View this post on Instagram