پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.
پاکستان اور زمبابوے آج دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں مدمقابل آئیں گے۔ قومی ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسر اٹیسٹ میچ آج سے پاکستانی وقت12:30بجے شروع ہوگا۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہرارے میں فزیکل ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کی۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں کپتان بابراعظم ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، محمد رضوان، اظہرعلی، عمران بٹ، نعمان علی، حسن علی، ساجد خان، تابش خان، شاہین آفریدی، حارث، فواد عالم اور فہیم اشرف سکواڈ میں شامل ہوں گے۔اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو ایک اننگز اور 116رنز سے شکست دی تھی۔