آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع سےملاقات کی۔سعودی وزارت دفاع کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات اوردفاعی امورپرگفتگو کی گئی۔
سعودی وزارت دفاع کا بتانا ہےکہ ملاقات میں قومی سلامتی کے سعودی مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔