شکارپور،7سالہ بچے کی لاش ملی
شکارپور(نامہ نگار) تھانہ لکھی غلام شاہ کی حدود گاؤں لال کھبڑ ماچھی میں سات سالہ لڑکے اکرم ولد غلام سرور ماچھی کی پانی کے تالاب سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے. اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لڑکے کی لاش کو اپنی تحویل میں لیکر اسپتال پہنچایا. جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کیا گیا. پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل چھان بین کے بعد ہی اصل مدعہ معلوم ہوگا. آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوا.