گکھڑمنڈی:خاتون کو سنگین کی دھمکیاں دینے پر3افراد کیخلاف مقدمہ
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پولیس نے بیوہ خاتون سے 27 لاکھ روپے کی 12بھینسیں ادھار لے کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، گرین ٹائون راہوالی کی رہائشی بیوہ خاتون شمیم اختر نے پولیس تھانہ کینٹ کو تحریری درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ عثمان اس کا والد لیاقت ، سفیان گجر سکنہ محلہ اختر آباد راہوالی نے اس سے 12عدد بھینسیں 27 لاکھ روپے میں خریدیں اور 1 ماہ بعد رقم دینے کا وعدہ کیا کافی عرصہ بعد رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو ملزمان نے اسے رقم دینے کی بجائے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں جس پر پولیس نے بیوہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔