کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کے جاپانی انچارج وزیر نے ایسی یونیورسٹی کا دورہ کیا ہے جو کورونا وائرس کے ممکنہ علاج کی ایک دوا کا جائزہ لے رہی ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیرِ معاشی احیا نیشی مورا یاسوتوشی نے گذشتہ روز کیتاساتو یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے یونیورسٹی کے دیگر عہدیداران سے بات کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ حکومت نے ضمنی بجٹ میں کورونا وائرس کے علاج کی ادویات اور ویکسین کی تیاری کے لیے رقم مختص کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تیاری کی ایسی کوششوں کی معاونت کا پختہ عزم رکھتی ہے۔ اومورا نے سمندر پار سے ملنے والے ایسے نتائج پیش کیے جن سے پتا چلتا ہے کہ کورونا وائرس کے جن مریضوں کو مذکورہ دوا دی گئی ان میں اموات کی شرح نسبتاً کم رہی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38