فلسطینی حکومت میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے مقرر کیے گئے ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا اعلان کیاہے۔ العریبیہ نیوز نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عوامی مقامات پر طبی ماسک اور دستانے پہننے ضروری ہیں ایسا نہ کرنے والوں پر 20 اردنی دینار سے 50 دینار(70امریکی ڈالر) تک جرمانہ کیاجائے گا۔فلسطینی حکومت کا کہنا ہے کہ تمام افراد جو بھی گھروں سے باہر نکلیں لازمی طور پر طبی ماسک اور دستانوں کا استعمال کریں نہ کرنے والوں کو جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔اشیائے خورونوش فراہم کرنے والے تجارتی اداروں میں کام کرنے والے مقررہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 100 سے 500 دینار(705 امریکی ڈالر)جرمانہ کیاجائے گا جبکہ ایک ہفتے کےلیے دکان یا تجارتی مرکز کو بھی سیل کردیاجائے گا۔جاری کیے جانے والے ایس او پیز میں مزید کہا گیا ہے کہ بپلک ٹرانسپورٹ سے منسلک افراد اگر مقررہ قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو ان پر بھی 50 سے 100 دینار جرمانہ اور ایک ہفتے کے لیے ان کا لائسنس منسوخ کردیاجائے گا۔حکومتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ہی خلاف ورزی دوبارہ کرنے کی صورت میں جرمانہ کی رقم بھی دوگنا کردی جائے گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024