پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس اور آپریشن ٹیموں نے ماہ مبارک میں لاہوریوں کوجعلی بوتلوں کے استعمال سے بچا لیا
پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس اور آپریشن ٹیموں نے ماہ مبارک میں لاہوریوں کوجعلی بوتلوں کے استعمال سے بچا لیا۔ معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کرنے والی فیکٹری سیل کرتے ہوئے ڈیڑھ لیٹر والی 15 ہزارسے زائد تیار، 18ہزار خالی بوتلیں اور بھاری مقدار میں خام مال ضبط کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں بھی ملاوٹ مافیا کی روش نہ بدل سکی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہوریوں کو لاکھوں لیٹر جعلی بوتلیں پینے سے بچا لیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس اور آپریشن ٹیموں نے جعلی بوتلیں تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی۔ فیروز والا کے علاقے میں بڑے پیمانے پر معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں۔ مختلف برانڈز کی ڈیڑھ لیٹر والی 15 ہزارسے زائد تیاراور 18ہزار خالی بوتلیں موقع سے برآمد کر کے تلف کر دی گئیں۔کارروائی کے دوران11گیس سلنڈرز، 3 فلنگ مشینیں، مکسنگ مشین، ہزاروں لیٹر جعلی لیبلز اور ڈھکن بھی ضبط کر لیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مصنوئی فلیورز، کیمیکلز اور نلکے کے گندے پانی سے مختلف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں۔فیکٹری میں زائد المیعاد (ایکسپائر) بوتلوں کی تاریخ تبدیل کر نے کا مکروہ دھندہ بھی کیا جاتا تھا۔مضر صحت جعلی بوتلوں کی بڑی کھیپ رمضان میں سپلائی کے لیے تیار کی جا رہی تھی۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیاہے۔ زائد المیعاد اور جعلی ڈرنکس معدے کے السر اور کینسر کی بڑی وجہ بنتی ہیں۔انہوں نے واضح کیاکہ خوراک میں جعل سازی کرنے والے صحت دشمن عناصر کا تمام مال ضبط کر کے فیکٹریاں جڑ سے اکھاڑ دی جاتی ہیں۔