بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئر پرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے علیحدگی چوہدری نثار کیلیے نیاآغازہے،انہوں نے اقتدار اور درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی اور اپنے ضمیر کیمطابق فیصلہ کیا۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ بار بار کہہ چکے ہیں کہ مسلم لیگ ن کا حصہ نہیں ہیں۔چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن سے علیحدگی پر اپنے ایک بیان میں ماروی میمن کا کہنا تھا کہ باصلاحیت لوگوں کو پارٹی کی نہیں پارٹی کو ان کی ضرورت ہوتی ہے لیکن 99 فیصد درباری یہ باتیں نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہ سسٹم کے غلام ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے دماغ والے جعلی دانشور باتوں کے بجائے ان کی فہرست بنائیں جنہیں آگے ہونا چاہیے تھا لیکن وہ بدتمیزی کے ڈر سے کنارے ہو گئے۔ماروی میمن نے کہا کہ پارٹی کو اچھے لوگوں کے جانے سے نقصان ہوا، ایک لمبی فہرست ہے جواس جھوٹے بیانے سے متفق نہیں تھی جو کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے تھا۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ قائد کے لیے جان دینا چاہیں یا جیل بھرو ریلی کریں، انہیں آپ کی محبت کی کوئی پرواہ نہیں ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024