چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے معاملہ پر ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے کاروائی کرتے ہوئے تین چینی باشندوں سمیت سات افراد کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق گینگ کاسربراہ چینی باشندہ سونگ چو یونگ بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔کارروائی اسلام آباد کے ایف سیون سیکٹر میں کی گئی۔ جبکہ وزیر داخلہ بر یگیڈیئر(ر)اعجاز احمد شاہ نے بھی معاملہ کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ اس حوالہ سے کارروائی آگے بڑھائی جائے .اور چین کے ساتھ معاملہ کو سفارتی سطح پر بھی اٹھایا جائے کہ یہ گروہ یہاں پر آتا ہے اور پاکستانی لڑکیوں کو مسلمان بتاکر شادی کر کے چین لے جایا جاتا ہے اور وہاں پر ان سے غیر قانونی دہندے کروائے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ دو خواتین نے ڈی جی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو کر درخواست دائر کی تھی جس پر ایف آئی اے اسلام آبادنے ایک انکوائری کا آغاز کیا تھا اور ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے کامران علی کی سربراہی میں ٹیم نےمختلف جگہوں پر چھاپے مارے ہیں اور ان چھاپوں میں کل سات افراد کو گرفتار کیاگیا ہے جن میں تین چینی باشندے بھی شامل ہیں۔ گرفتار ہونے والے دو چینی باشندوں کے ساتھ ان کی پاکستانی بیویاںبھی شامل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے کامران علی کے مطابق چینی باشندے جعلی طور پر خود کو مسلمان ظاہرکرتے ہیں اور پھر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کر کے ان سے جسم فروشی کا کام بھی کرواتے اور ان کے اعضاء بھی نکال کر بیچے جاتے تھے۔ گرفتار افراد سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید افراد کی گرفتاری کا بھی امکان ہے .
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38