ڈاکو خاتون سے پرس چھین کر فرار ، دو ہزار برطانوی پائونڈ ، 50 ہزار روپے موجود تھے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ نیو ٹائون کوناظم نصیر نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو میری بیوی سے پرس چھین کرفر ار ہوگئے پرس میںدو ہزار برطانوی پائونڈ ، 50 ہزار روپے پاکستانی ، شناختی کارڈ اور دیگر اشیاء موجود تھیں تھانہ نصیر آباد کومحمد منیر نے بتایا کہ ڈھوک مستقیم میں میرے گھر کے تالے توڑ کر42 ہزار روپے کی نقدی ،طلائی زیورات ، گھریلو سامان چوری کرلئے گئے تھانہ پیرودھائی کواشفاق نے بتایا کہ منڈی موڑ میں میرے29 ہزار روپے چوری ہوگئے تھانہ صدر بیرونی کو سید وسیم نے بتایا کہ ائرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی میں گھر کے باہر کھڑی میری کرولاXLI کار نمبرICT - 911 چوری ہوگئی تھانہ نیو ٹائون کو خرم شہزاد نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ سے میری گرینڈی کار نمبرLED - 818 چوری ہوگئی تھانہ پیرودھائی کو سید نیاز حسین شاہ نے بتایا کہ گلی نمبر4 فوجی کالونی میں میرا موٹر سائیکل نمبرRIL - 4751 چوری ہوگیاتھانہ وارث خان کو کامران حسین نے بتایا کہ لنڈا بازار میں میرا موٹر سائیکل نمبرTT - 613 گھر کے باہر سے چوری ہوگیا ۔