عوام اور ملکی معیشت
مکرمی! دوست ممالک نے بڑی خندہ پیشانی سے پاکستانی حکومت کے مطالبوں پر لبیک کہتے ہوئے امداد اور ریلیف کیلئے خاطرخواہ فیصلے کئے، مگر یہ کیا عوام کو یہ اندازہ تھا کہ IMF کے پاس جانا تو پڑے گا مگر کچھ شرائط نرم ہو جائینگی، مگر ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا، تجزیہ کار یہ کہہ رہے ہیں اگر تمام بیرونی امداد کے باوجود بھی IMF کی شرائط پر کان دھرے گئے تو عوام کی چیخوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا جو پہلے ہی مہنگائی، بیروزگاری کے بوجھ تلے دبے ہیں۔ ایسے میں بیان سے نواز چکے ہیں کہ ’’ملک میں تیل نکلے گا تو ملک ی معیشت درست ہوگی۔‘‘ تیل نکلنے کے عندیہ کے ساتھ ہی پیٹرول کی قیمتیں ایک بڑے اضافے کے ساتھ بڑھ گئی ہیں۔ چونکہ یہ IMF کا مشورہ ہے۔ یہ ہی حالت شرح سود میں اضافے کی بناء پر روپے کی قیمت میں کمی ہے یہ سب چکھ اس طرح ہو رہا ہے جیسے کسی کے استقبال کیلئے لال کا رپٹ بچھایا جاتا ہے اسی طرح IMF کی شرائط پورا کرنے کیلئے عوام کاتیل نکالا جا رہا ہے۔(اسلم شفیع، لاہور)