سینٹ میں احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت، جلد صحتیابی کیلئے دعا , بلوچستان میں جاں بحق مزدوروں کے لیے بھی دعا کی گئی
سینٹ میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی، بلوچستان میں جاں بحق مزدوروں کے لیے بھی دعا کی گئی سینیٹرز نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کی امدادی رقم بڑھانے اور ان کے بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم کا بندوبست کا مطالبہ کیا چیئرمین سینیٹ نے مزدورں کی ہلاکت پر بلوچستان حکومت سے رپورٹ طلب کر لی سوموار کو سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ پر حملے کی سینیٹرزنے شدید مذمت کی ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ا ور ان کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہے سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے ایوان کو احسن اقبال پر حملے کی تفصیل سے آگاہ کیا اور کہاکہ پاکستان میں سخت زبان کے استعمال کی وجہ سے لوگوں میں انتشار پیدا ہو رہا ہے احسن ا قبال پر حملے کی مشترکہ طور پر مذمت ہونی چاہیے،مقوضہ کشمیر کی صورتحا ل پر اظہارخیال کرتے ہوئے قائدایوان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے ایوان کو اس پر بھی مشترکہ قرارداد لانی چاہیے مقبوضہ کشمیر پر عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے کہا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں ہم ان کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہمقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے سڑکوں پر نوجوانوں کو گولیاں ماری جا رہی ہیں مسئلہ کشمیر پر قرارداد پاس کی تھی کہ ایک سپیشل نمائندہ لگایا جائے مگر اس پر عمل نہیں ہوا ہے اس کے ساتھ 23مزدور بلوچستان کوئلہ کی کان میں جاں بحق ہوئے ہیں ان کے لیے بھی دعا ہونی چاہیے جس پر قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے ان کے لیے دعا کی پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر اعظم سواتی نے کہا کہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہیں احسن اقبال نے جمہوری اقدار کو مستحکم کیا ان کا درد پوری قوم اور جمہوریت کا درد ہے مقبوضہ کشمیر میں انسانوں کو بیدردی کے ساتھ قتل کیا جا رہا ہے اس کی مذمت کے ساتھ ہمیں عملی اقدامات بھی اٹھانے ہوں گے کشمیری مائیں ، بہنیں پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں مسلم ممالک میں بھی ان کے لیے آواز بلند ہونی چاہیے بلوچستان میں جاں بحق مزدوروں کے لیے دعا کرتے ہیں سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتا ہوں وزیر داخلہ پر حملہ ہونا حادثہ نہیں ہے ہمیں اس سے سبق سیکھنا چاہیے کہ جو لوگ کالعدم جماعتوں کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں ان کے لیے جاگنے کا وقت آگیا ہے کالعدم جماعتوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیے ان کو قومی دھارے میں لانے کے نتائج سامنے آرہے ہیں اس واقعے سے تشدد کی بڑی لہر جنم لے رہی ہے خدشات ہیں کہ یہ بڑی گیم کا حصہ تو نہیں ہے کہ اس کے ذریعے ملک میں خانہ جنگی اور تشدد کی صورتحال پیدا کر کے الیکشن کے التواء کے لیے بہانہ بنایا جائے پیپلزپارٹی ، اے این پی اور ایم کیو ایم اس تشدد کا نشانہ 2013کے الیکشن میں بنی ہے تمام جماعتوں کو الیکشن میں یکساں مواقع ملنا چاہیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم سے گزارش ہے کہ نگران وزیر اعظم کا معاملہ حل کریں کیونکہ یہ سیاسی معاملہ ہے اور سیاسی قوتوں نے حل کرنا ہے اگر یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں چلا گیا جس بڑے گیم کی بات ہو رہی ہے تو ان کا بندہ آجائے گا مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی ہو رہی ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے جن ممالک کے لیے ہم نے اپنی سیکورٹی کو خطرے میں ڈالا وہ بھی آواز بلند کر رہے ہیں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق خان نے کہا کہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں حملے کا وقت بہت حساس ہے سیاسی قوتوں کو ملکر آگے جانا چاہیے سیاسی جماعتوں کو گالی اور گولی سے نکل کر دلیل سے بات کرنی ہو گی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مزمت کرتے ہیں بھارت انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے پاکستان کو کشمیریوں کا مدعی بنایا جائے تو عالم اسلام ساتھ دے گا انہوں نے کہا کہ خاران میں مزدوروں کو قتل کیا گیا بلوچستان میں 26کے قریب مزدور کوئلہ کی کان میں دب کر جاں بحق ہو ئے مگر حکومت نے جو رقم لواحقین کے لیے رکھی ہے وہ کم ہے اس کو بڑھایا جائے اور بیت المال سے انسانی کفالت کے لیے بندوبست کیا جائے ان کے بچوں کی میٹرک تک مفت تعلیم کے لیے پیکج کا اعلان کیا جائے سینیٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ احسن اقبال پرحملے کی مذمت کرتا ہوں اس کی انکوائری کرائی جائے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی بھی مذمت کرتا ہوں سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتا ہوں لیکن ان پر حملہ سوالیہ نشان ہے اس کے ساتھ خاران میں مزدوروں کے بیدردی کے ساتھ قتل کی بھی مذمت کرتا ہوں سینیٹر جمالدینی نے کہا کہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتا ہوں ارکان اسمبلی ، سینیٹ، وزیروں اور جن کو سیکورٹی کی ضرورت ہے ان کو سیکورٹی دی جائے کوئلہ کی کان اور خاران میں مزدوروں کو قتل کرنے کی مذمت کرتا ہوں اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز نے کہا کہ احسن اقبال پر حملے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کی مذمت کرتی ہوں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہو گئی ہے سینیٹر اعظم موسٰی خیل نے کہا کہ احسن اقبال پر حملے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کی مذمت کرتے ہیں اگر میثاق جمہوریت پر عمل ہوتا تو یہ حالات پیدا نہ ہوتے کوئلہ کی کان میں جاں بحق مزدوروں کے لیے حکومت پیکج کا اعلان کرے سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتا ہوں اس کی انکوائری ہونی چاہیے انتہا پسندی اور عدم برداشت کو بھی دیکھنا ہو گا ہمیں احتیاط سے کام لینا چاہیے اپنے سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی نہیں بنانا چاہیے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کی مذمت کرتا ہوں کوئلہ کی کان کے مزدوروں کے لیے (SOP) بنانے کی ضرورت ہے سینیٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتا ہوں یہ بات خوش آئند ہے کہ خادم حسین رضوی نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے سیاسی جماعتیں ٹاک شومیں مذہب کا استعمال نہ کریں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے مزدوروں کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے سینیٹر رحمان ملک نے بھی کہا کہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتا ہوں اس واقعہ کو ہلکا نہ لیں یہ مذید دہشتگردی کی ابتداء ہے این ڈی ایس ، را، اور سی آئی اے ملکر پاکستان میں دہشتگردی کر رہی ہے عدالت کو سیکورٹی کے حوالے سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتا ہوں جن کو سیکورٹی کی ضرورت ہے ان کو سیکورٹی دی جائے مجھے دہشتگردی بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے سینیٹر جاوید عباسی نے احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی سیاسی باتوں پر ذاتی دشمنی نہیں بنانی چاہیے برداشت ختم ہو رہی ہے دوسروں کے نقطہ نظر کو ہمیں برداشت کرنا ہو گا سینیٹر دلاور خان ، سینیٹر رانا مقبول احمد، سینیٹر خوش بخت شجاعت اور کلثوم پروین و دیگر نے بھی احسن اقبال پر حملے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوزمظالم کی مذمت کی
#/S