نارروال:وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والے ملزم عابد حسین کی بہن نے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ ان کے بھائی نے احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کیوں کیا؟نجی ٹی وی سے گفتگو میں ملزم کی بہن راشدہ نے کہاکہ عابد گھر میں کسی کو کچھ بتاکر نہیں گیا تھا ۔سمجھ نہیں آیا کہ اس نے وزیر داخلہ پر حملہ کیوں کیا؟یاد رہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر گذشتہ روز نارروال کے علاقے کنجروڑ میں ا س وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا جب وہ جلسہ گاہ سے روانہ ہو رہے تھے۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کنجروڑ میں گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی کارنر میٹنگ شام 6 بجے ختم ہوئی اور رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور عابد حسین نے 30 بور کے پستول سے احسن اقبال پر فائرنگ کی۔ایلیٹ فورس نے گولی چلانے والے ملزم عابد حسین کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا تھا حملہ آور کا تعلق گاو¿ں ویرم کی تحصیل شکر گڑھ سے ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024