میاں برادران کی قیادت میں متحد مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا: رانا طاہر شبیر
بستی ملوک (خبر نگار) ایم پی اے رانا طاہر شبیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ہم میاں شہباز شریف اور میں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں ۔چند شر پسند عناصرجھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں کہ میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گااس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے اور اس خبر کی تردید کرتا ہوں ۔جاوید علی شاہ اور مجھے ٹکٹ دینا مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا کام ہے جو قیادت فیصلہ کرے گی ہم اس پر عمل کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے میاں شہباز شریف اور نواز شریف کی قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جس سے مخالفین پریشان ہیں اور غلط افواہیں پھیلا کر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں میں باہم اختلاف پیدا کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہ ہو سکےںگے۔
رانا طاہر شبیر