گگو منڈی: بنیادی مرکز صحت بھوت بنگلہ میں تبدیل، چوکیدار نے ہسپتال کو بھانہ بنا لیا: مکینوں کا احتجاج
گگو منڈی( نامہ نگار)نواحی گائوں 199۔ای۔ بی میں بنیادی مرکز صحت بھوت بنگلا بن گیا ۔مرکز صحت کے چوکیدار نے ہسپتال کو مویشیوں کا بھانہ بنا لیا ۔دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار پینے کے لیے پانی نایاب بلڈنگ بری طرح تباہ ۔میڈیکل آ فیسر نہ ہونے سے مرد حضرات علاج معالجہ سے محروم ۔علاقہ مکینوں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 199۔ای ۔ بی میں واقع محکمہ صحت کا بنیادی مرکز صحت عرصہ دراز سے عدم توجہ کے باعث بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے ہسپتال کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔بنیادی مرکز صحت کے چوکیدار نے ہسپتال کے احاطہ کو مویشیوں کا بھانہ بنا دیا ہے ۔گھاس پھوس اور کوڑا کرکٹ کی وجہ سے ہسپتال ویران نظر آ رہا ہے ہسپتال کی بلڈنگ محکمہ صحت کی عدم توجہ کے باعث پوری طرح تباہ ہو چکی ہے ۔ہسپتال میں تعینات اکلوتی لیڈی ڈاکٹر صرف خواتین کو چیک کر کے انہیں طبی سہولت فراہم کر رہی ہے جبکہ میل میڈیکل آ فیسر نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں مرد حضرات اپنے علاج معالجہ کی سہولت سے محروم ہیں ۔یونین کونسل کے تمام دیہات اور ملحقہ آ بادیوں کے علاقہ مکین اس بھوت بنگلہ نما بنیادی مرکز صحت پر محکمہ صحت کی عدم توجہ کی وجہ سے طبی سہولتوں سے محروم ہو گئے ہیں اور پنجاب حکومت کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کر نے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔اس صورت حال میں علاقہ مکینوں نے کونسلر چوہدری عبدالروف ،ساجدہ پروین ،ملک محمد مجاہد اعوان ،ملک محمد سلیم ایڈوکیٹ ،ملک محمد طالب حسین ،سرادر علی ،منور خان ،غلام رسول ،خالد محمود ،غلام نبی مغل ،محمد اصغر اور دیگر اہل علاقہ نے محکمہ صحت کی اس مجرمانہ غفت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سیکر ٹری صحت پنجاب ،ڈی ۔جی ہیلتھ پنجاب اور D.Cوہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔