آخرت سنوارنے کیلئے قرآن وحدیث کی تعلیم نہایت ضروری ہے: فاروق خان سعیدی
ملتان( نامہ نگار خصوصی) جماعت اہلسنت پاکستان صوبہ پنجاب کے ناظم علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کیلئے دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کا علم حاصل کرنا نہایت ضروری ہے دنیاوی تعلیم سے ہم دولت تو کماسکتے ہیں لیکن آخرت سنوارنے کیلئے قرآن وحدیث کی تعلیم نہایت ضروری ہے۔ قرآن حفظ کرنیوالوں کے درجات دین ودنیا میںکامیابی کا ذریعہ ہیں۔ ان خیالات کااظہا ر انہوں نے جامعہ اسلامیہ عربیہ شاہی جامع مسجد طوطلاں والی ملتان میں حفظ کرنے والے طلباء اکرام کی ختم امین اور دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس کی صدارت جامعہ کے مہتمم مفتی خورشید احمد صدیقی نے کی ۔ علامہ سعید احمد فاروقی صاحبزادہ مطیع الرسول سعیدی مولانا طارق حسنی، مولانا اجمل سعیدی نے خطاب کیا ۔ قاری حفیظ الرحمن سعیدی مدرس جامعہ رومیہ، قاری محمد فہد فیضی نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔ حافظ غلام عباس ، قاری محمد فیاض باروی، محمد حفیظ مظہر نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ حفظ کرنے والے خوش نصیب طلباء میں حافظ محمد جمشید ولد خورشید احمد حافظ محمد ساجد ولد عبدالرشید ، حافظ محمد ارسلان ولد محمد رمضان ، حافظ محمد اعجاز ولد ریاض احمد نے خطاب کیا۔