اسٹیشن چوک کی اراضی ریلوے کی ملکیت‘ ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے: عدنان شافع
ملتان (نمائندہ خصوصی) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان عدنان شافع نے کہا ہے کہ ریلوے سٹیشن چوک کی اراضی ریلوے کی ملکیت ہے۔ جہاں رکشہ سٹینڈ کے لئے باقاعدہ نیلامی دسمبر 2017ء میں کی جا چکی ہے۔ اس جگہ پر ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر ریلوے انتظامیہ پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں اور کار سرکار میں مداخلت کے مرتکب ہو رہے ہیں جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔