سپریم کورٹ نااہلی کیخلاف خواجہ آصف کی اپیل پر سماعت آج کرے گی
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں آج پیرسے شروع ہونے والی عدالتی ہفتے کے دوران اہم مقدمات زیر سماعت آئیں گے جن میں اقامہ پر نااہلی کیخلاف خواجہ آصف کی اپیل پر سماعت پیر کو جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس،سیاستدانوں میں کروڑوں روپے کی تقسیم سے متعلق فیصلہ پر نظرثانی درخواستوں،ایگزیکٹ جعلی ڈگری از خود نوٹس،مقامی حکومتی اداروں کی خودمختاری کیلئے ایم کیو ایم کی درخواست،میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر از خود نوٹس کی سماعت آج (پیر) کو ہوگی۔