خسرہ میں مبتلا3بچے نشترہسپتال میں داخل
ملتان(نمائندہ خصوصی)نشترہسپتال میں خسرہ میں مبتلا 3بچے داخل کروائے گئے ہیں۔لورالائی کی ایک سالہ لیلیٰ دخترسمیع اللہ چونگی نمبرایک کی 18ماہ کی عائشہ دخترفدا محمد،تہمینہ دخترامیرکاوارڈ نمبر19میں علاج جاری ہے ۔اس کے علاوہ گیسٹروانٹرائٹس کے 167مریض مختلف سرکاری ہسپتالوں میں لائے گئے ۔جن میں سے 136کوداخل کیا گیا۔لائے گئے مریضوں میں سے نشترمیں 52،چلڈرن کمپلیکس میں 78شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال 37مریض لائے گئے۔