مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا: چوہدری جعفر اقبا ل
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ مجھے کسی نے مسلم لیگ(ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے کہا اور نہ ہی میں مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا تصور کر سکتا ہوں۔ میری تصویر غلطی سے لگا دی گئی ہے یہ بیان قومی اسمبلی کے رکن چوہدری جعفر اقبال کا ہے۔